امریکی کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان میکین کاوفد کے ہمراہ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں سے خالی کرائے گئے علاقے کا دورہ ‘یادگار شہدا پر حاضری دی

فوجی حکام نے امریکی وفد کو آپریشن ضرب عضب میں حاصل کردہ کامیابیوں پر بریفنگ دی وفد کی آپریشن میں پاک فوج کی کامیابیاں اور قبائلیوں کی بحالی کے عمل کی تعریف پاکستان سے مثبت پیغام لے کر جارہے ہیں ‘ میران شاہ کا دورہ کرکے حیرت ‘امن و امان کی صورتحال دیکھ کر اطمینان ہوا، پاک امریکہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے پرعزم ہیں‘ وفد نے دہشت گردی کے خاتمے و مادر وطن کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے عزم کو سراہا

اتوار 3 جولائی 2016 22:12

امریکی کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان میکین کاوفد ..

راولپنڈی/میران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جولائی۔2016ء) امریکی کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان میکین نے وفد کے ہمراہ شمالی وزیرستان کو دہشتگردوں سے خالی کرائے گئے علاقے کا دورہ کیا ، وفد نے شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کو خالی کرانے پر پاک فوج کی کامیابیاں اور قبائلیوں کی بحالی کے عمل اور دہشت گردی کے خاتمے و مادر وطن کی حفاظت کے لئے پاک فوج کے پختہ عزم کو سراہا‘ میران شاہ میں امریکی وفد نے یادگار شہدا پر حاضری دی جبکہ فوجی حکام کی جانب سے انہیں آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف حاصل کردہ کامیابیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سینیٹر جان میکین ،سینیٹر لنڈسے گراہم ، سینیٹر جوڈونیلی ،سینیٹر ریک ڈیوس نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشتگردوں سے خالی کرائے گئے علاقوں اور دہشت گردوں کے تباہ شدہ خفیہ ٹھکانوں کا بھی دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

امریکی وفد نے وزیرستان میں دہشتگردوں سے خالی کرائی گئی خفیہ پناہ گاہوں کا بھی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میرانشاہ میں امریکی وفد کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی گئی ، وفد میں شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے خالی کرانے پر پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے آپریشن ضرب عضب کے آئی ڈی پیز کی بحالی کے عمل کی بھی تعریف کی ۔جان مکین اور وفد کے دیگر ارکان نے میران شاہ میں ہونے والے آپریشن میں حصہ لینے والے کوبرا ہیلی کاپٹرز کے پائلٹس سے ملاقات کی اور ان سے آپریشن کے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔وفد نے آپریشن ضرب میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان جوانوں کے مادر وطن کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف پختہ عزم کو سراہا ۔ وفد نے پاک فوج کے جوانوں کی مادر وطن کے لئے قربانیوں کی بھی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :