شہباز شر یف بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ‘شر یف براداران مدنیہ منور میں بیٹھ کر قوم سے جھوٹ بولتے رہے ہیں ‘شہبا ز شریف کے پاس پیپلزپارٹی کیخلاف کر پشن کے ثبوت ہیں تو عدالتوں میں لیکر آئے ورنہ انکی خاموشی قومی جرم ثابت ہوگی ‘(ن) لیگ ہمارے خلاف جو مر ضی کر لیں ہم پانامہ لیکس کے معاملے پر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے‘پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ کی بات چیت

اتوار 3 جولائی 2016 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جولائی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہباز شر یف بوکھلائٹ کا شکارہو چکے ہیں اور مخالفین کو گالیاں دے رہے ہیں ‘ ‘شر یف براداران مدنیہ منور میں بیٹھ کر قوم سے جھوٹ بولتے رہے ہیں ‘شہبا زشر یف کے پاس پیپلزپارٹی کیخلاف کر پشن کے ثبوت ہیں تو عدالتوں میں لیکر آئے ورنہ انکی خاموشی قومی جرم ثابت ہوگی ‘(ن) لیگ ہمارے خلاف جو مر ضی کر لیں ہم پانامہ لیکس کے معاملے پر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہاکہ شہبا زشر یف ہمیشہ فضول باتیں کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کر نے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پوری قوم جانتی ہے کہ (ن) لیگ آجکل اپوزیشن جماعتوں کو صرف بلیک میل کر نے کی سازشیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہبا زشر یف کی دھمکیوں سے پیپلزپارٹی کسی صورت خاموش نہیں ہوگی بلکہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کے مطالنے سے کسی صورت ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گی بلکہ عید کے بعد حکمرانوں کی پالیسوں کیخلاف احتجاج کر یں گے ۔