پشاور کی آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے ورثاء کے وفد کی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

اتوار 3 جولائی 2016 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جولائی۔2016ء) پشاور کی آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے ورثاء کے ایک وفد نے اتوار کو بلاول ہاوٴس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں شہداء کے ورثاء کی جانب سے لاہور اور پشاور میں کراچی میں پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کی جانب سے قائم شدہ شہید بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر کے طرز پر’،شہداء اے پی ایس ٹراما سینٹرز“ قائم کرنے کے حوالے سے اپنی کاوشوں سے آگاہ کیا،وفد میں تحسین اللہ ، مسز فلک ناز، احمد جان، آمنہ علی، مس عظمہ ، امیر امین اور سید محمد علی شاہ شامل تھے، اس موقع پرایک شہید کے وارث نے کہا کہ کراچی میں ہم اس کام کا آغازشہید محترمہ بینظیر بھٹو کے گھر سے کر رہے ہیں،کیونکہ بلاول ہاوٴس اور ہمارے گھر اس درد کو جانتے ہیں،ان شہیدوں کے خاندانوں نے اس درد کو اپنے اندر میں سما رکھا ہے، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کے بہادر والدین ہوں جو کہ اپنے دکھ کو طاقت میں تبدیل کرنا چاہتے ہواور شہیدوں کے یادمیں لاہور اور پشاور میں ٹراما سینٹر قائم کرکے معاشرے کی خدمت کرناچاہتے ہوئے شہداء کے ورثاء نے مزید بتایا کہ شہداء اے پی ایس ٹراما سینٹرز کے قیام کا مقصد 144معصوم شہیدوں کے متاثر خاندانوں کی بحالی ہے،شہداء اور زخمیوں کے ورثاء لاہور میں ٹراما سینٹر کے قیام کے لیے فنڈ جمع کرنا شروع کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بچوں، خواتین اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے بزدل ہیں،میری والدہ نے اپنی زندگی ان معصوم لوگوں کے تحفظ کے لیے قربان کی اور ملک کی ایک قدآور رہنما کے طور انہوں نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کیا،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ اپنی زاتی جیب سے شہداء اے پی ایس ٹراما سینٹر کے لیے مالی امداد کریں گے اور سندھ حکومت سے بھی اس سلسلے میں امداد کے لیے کہیں گے۔