ڈھاکا دہشت گرد حملہ، حملہ آور ایک مرتبہ معروف بھارتی اداکارہ شردھا کپور سے بھی ملا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 جولائی 2016 23:25

ڈھاکا دہشت گرد حملہ، حملہ آور ایک مرتبہ معروف بھارتی اداکارہ شردھا ..

ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جولائی۔2016ء) بنگلہ دیشی حکام ڈھاکا سفارتی علاقے میں حملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ وہ اس حملے کے ماسٹر مائنڈ کا بھی جائزہ لے رہے ہیں اس دوران تحقیقات میں ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد نبراس اسلام جن کی عمر کا انداز نہیں لیکن وہ اپنے عمر کے 20ویں حصے میں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

مبینہ دہشت گرد نے اپنی فیس بک پروفائل میں ایک ویڈیو بھی لگائی جس میں وہ مشہور بھارتی اداکارہ شردھا کپور سے مصافحہ کر رہا ہے۔ نبراس اسلام کا مبینہ طور پر برین واش کیا گیا جبکہ اس کی فیس بک پروفائل سے وہ نرم مزاج اور شاندار طبیعت کا حامل نوجوان تھا۔ اور اس کا تعلق کھاتے پیتے، امیر گھرانے سے ہے۔بعض رپورٹس کے مطابق نبراس اسلام جنوری سے لاپتہ ہے۔

متعلقہ عنوان :