وزیراعظم کی لندن کی گلیوں میں چہل قدمی، مقامی ریسٹورنٹ میں چائے بھی پی

پیر 4 جولائی 2016 00:41

وزیراعظم کی لندن کی گلیوں میں چہل قدمی، مقامی ریسٹورنٹ میں چائے بھی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جولائی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں چہل قدمی کی تازہ تصاویر سامنے آئی ہیں۔ تصاویر میں وزیراعظم لندن کی آکسفورڈ سٹریٹ پر ہیں جبکہ بعد ازاں انہوں نے مقامی ریسٹورنٹ میں چائے بھی پی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے ہمراہ موجود حکام شہریوں کو تصاویر کھینچنے سے روکتے بھی رہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم علاج کے غرض سے لندن میں موجود ہیں ان کا آپریشن بھی ہوا جس کے بعد وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ آئندہ ہفتے ڈاکٹرز ان کا دوبارہ معائنہ کریں گے اور ان کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی فیصلہ ہو گا۔

وزیراعظم کی لندن کی گلیوں میں چہل قدمی، مقامی ریسٹورنٹ میں چائے بھی ..

متعلقہ عنوان :