پشاور:مسجدقاسم علی کےخطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کامدینہ منورہ سےخط

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 4 جولائی 2016 01:32

پشاور:مسجدقاسم علی کےخطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کامدینہ منورہ سےخط

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جولائی۔2016ء)مسجد قاسم علی کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کامدینہ منورہ سے خط، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، مسجد قاسم علی پشاور کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے مسجد انتظامیہ کو مدینہ منورہ سے خط ارسال کیا ہے جس میں 29 رمضان المبارک کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خط کے متن کے مطابق جامع مسجدقاسم علی خان سمیت دیگر مراکز میں نمازمغرب کے بعد اجلاس ہوں گے۔ سرکاری کمیٹی کےممبران کی اجلاس میں شرکت پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔مفتی پوپلزئی نے اہل وطن سے اپیل ہے کہ چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اور علما کو گواہی دیں۔