حج کرپشن کیس، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد

پیر 4 جولائی 2016 11:50

حج کرپشن کیس، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جولائی ۔2016ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی عید سے قبل ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور خان کاسی نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو 12 برس قید کی سزا سنائی تھی جسے انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے ضمانت کی درخواست کی تھی جب کہ عدالت نے درخواست پر فیصلہ 29 جون کو محفوظ کر لیا تھا جو پیر کو چیف جسٹس انور خان کاسی نے سنایا۔

ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے حا مد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

متعلقہ عنوان :