بولان،کوئلے کی کان کے مزدور کی تشدد زدہ لاش برآمد

پیر 4 جولائی 2016 11:50

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جولائی ۔2016ء ) بولان میں کوئلے کی کان پر کام کرنے والے مزدور کی تشددزدہ لاش برآمد کرلی گئی ۔ مچھ میں انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق لاش فیاض احمد نامی شخص کی ہے جن کو نامعلوم افراد نے 21 جون کو اغوا کیا تھا۔ انھیں مارگٹ کے علاقے میں کوئلے کی کمپنی کے دفتر سے اغوا کیا گیا تھا اور دس روز بعد ان کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاش پھینک دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

لاش کو مقامی انتظامیہ نے مچھ میں سرکاری ہسپتال منتقل کردیا ۔ انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ فیاض احمد کو سر میں گولیاں ماری گئی تھیں تاحال ان کے اغوا اور قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔ فیاض احمد کا تعلق پنجاب کے علاقے تونسہ شریف سے تھا اور وہ مارگٹ کے علاقے میں کوئلے کے کان کی کمپنی میں منشی کے طور پر کام کرتا تھے۔ مارگٹ کوئٹہ شہر سے مشرق میں اندازً 80کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مارگٹ اور اس کے گردونواح میں بڑی تعداد میں کوئلہ کی کانیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :