شکست کے باوجود آئس لینڈ فٹبال ٹیم کا مستقل تابناک ، کپتان

پیر 4 جولائی 2016 13:20

شکست کے باوجود آئس لینڈ فٹبال ٹیم کا مستقل تابناک ، کپتان

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جولائی ۔2016ء) آئس لینڈ کی فٹبال ٹیم کے کپتان ایرن گنارسن نے کوارٹر فائنل میں میزبان فرانس کے ہاتھوں دو کے مقابلے پانچ گول سے شکست کے بعد کہا ہے کہ یہ ان کی ٹیم کا بین الاقوامی سطح پر ابھی صرف آغاز ہے۔خیال رہے کہ آئس لینڈ نے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے انگلینڈ کو شکست دی تھی اور اس طرح وہ کسی بڑے مقابلے کے فائنلز میں پہنچنے والا سب سے چھوٹا ملک بن گیا۔

گنارسن نے کہاکہ ہم مایوس تو ہیں لیکن ہمیں فخر ہے۔ یہ حیرت انگیز تجربہ تھا۔ اس کے لیے بہت محنت کی گئی اور مداح شاندار تھے ‘وہ اب تک گنگنا رہے ہیں ‘ یہ ناقابل یقین ہے ‘سارے فرانسیسی جا چکے ہیں تاہم ہمارے مداح ابھی تک یہاں ہیں۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ہم نے اس میں کیا کچھ لگایا ‘ پہلا نصف بہت خراب تھا، بریک کے بعد ہم نے بہتر کھیل پیش کیا ‘ہم اس سے سیکھیں گے، ابھی تو ہمارا آغاز ہے۔

(جاری ہے)

آئس لینڈ کے کوچ لارش لاگربیک نے کہا کہ آئس لینڈ کا مستقل واقعی تابناک نظر آتا ہے۔سوانسی کے مڈ فیلڈر گلفائی سیگرڈسن نے کہاکہ دس پندرہ کھلاڑی واقعی اپنی اچھی عمر میں ہے اور ہم ورلڈ کپ کے لیے پرامید ہیں۔ امید کہ آئس لینڈ کا مستقبل تابناک ہے ‘ہمیں بہت فخر ہے ‘یہ ٹورنامنٹ بہت شاندرا رہا، ہماری جیسی چھوٹی ٹیم کے لیے یہ بہت اہمیت کا حامل تھا، ہم سے کسی کو ایسی توقع نہیں تھی تاہم ہم نے شاید بہت کچھ حاصل کیاانھوں نے کہاکہ اس سے ملک میں بچوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ اس طرح کی چیزیں ممکن ہیں اور امید کہ ہم دوسرے فائنلز میں پھر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :