Live Updates

اس سال رمضان المبارک اپنے 30 دن مکمل کرے گا: سعودی ماہرین فلکیات

muhammad ali محمد علی پیر 4 جولائی 2016 19:16

اس سال رمضان المبارک اپنے 30 دن مکمل کرے گا: سعودی ماہرین فلکیات

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جولائی ۔2016ء) سعودی ماہر فلکیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس سال رمضان المبارک اپنے 30 دن مکمل کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے سعودی عرب میں مختلف کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل نے شہریوں سے آج شام ماہ شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ چاند نظر آنے پر سرکاری ادارے یا عدالت پہنچ کے شہادتیں قلمبند کروائیں۔ جبکہ ہدایت کی گئی ہے کہ دوربین اور سادہ طریقے سے ہلال شعبان دیکھنے کا طریقہ اپنایا جائے۔ دوسری جانب سعودی ماہر فلکیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس سال رمضان المبارک اپنے 30 دن مکمل کرے گا۔ ممکنہ طور پر عیدالفطر بروز بدھ 6 جولائی کو ہوگی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :