چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بنوں میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے کے ساتھ روزہ افطار کیا،ٹی ڈی پیز کی واپسی، آبادکاری اور انکے آبائی علاقوں میں ترقیاتی کاموں سمیت مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی

پیر 4 جولائی 2016 22:57

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جولائی ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پیر کی شام بنوں میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کے ساتھ گزاری اور روزہ ان کے ساتھ افطار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے ٹی ڈی پیز کے ساتھ انکی واپسی، آبادکاری کے عمل اور انکے آبائی علاقوں میں ترقیاتی کام سمیت مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف نے شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا۔ اس دورے میں انہیں کور کمانڈر اور فارمیشن کمانڈر نے آپریشن کے بعد سیکورٹی کے ماحول، ٹی ڈی پیز کی واپسی، انکی آبادکاری اور تعمیراتی کام پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے بحالی کے ایک جامع پلان کے ذریعے ٹی ڈی پیز کے معیار زندگی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں شمالی وزیرستان ایجنسی میں آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا۔