مسجد نبوی کے باہر خودکش حملہ کرنے والے شخص کا تعلق طائف کے عتیبی قبیلے سے ہے، معروف صحافی کا دعوی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 5 جولائی 2016 02:06

مسجد نبوی کے باہر خودکش حملہ کرنے والے شخص کا تعلق طائف کے عتیبی قبیلے ..

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4جولائی۔2016ء) پاکستان کے معروف صحافی ناصر بیگ چغتائی نے دعوی کیا ہے کہ مسجد نبوی کے باہر خودکش حملہ کرنے والے شخص کا تعلق سعودی عرب کے علاقے طائف کے عتیبی قبیلے سے ہیں۔ جنہوں‌نے نجد پر ماضی میں کئی سال حکومت کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ عتیبی وہی قبیلہ ہے جو 20 نومبر 1979 میں خانہ کعبہ پر حملے میں ملوث ہے جب اس قبیلے کے ایک شخص جوہائمن الاوتیبی نے 2 ہفتے تک خانہ کعبہ پر قبضہ کئے رکھا۔

(جاری ہے)

جوہائمن کو 9 جنوری 1980 کو سرعام پھانسی دی گئی۔ اس کے 400 پیروکار بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :