امریکی قونصل خانے پر خودکش حملہ کرنےوالاپاکستانی تھا، سعودی وزارت داخلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 5 جولائی 2016 04:42

امریکی قونصل خانے پر خودکش حملہ کرنےوالاپاکستانی تھا، سعودی وزارت ..

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4جولائی۔2016ء) سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے امریکی قونصل خانے پر خودکش حملہ کرنے والا پاکستانی تھا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغامات کے مطابق خودکش حملہ کرنے والا کا نام عبداللہ گلزار خان ہے اور وہ جدہ کا رہائشی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق خودکش حملہ کرنے والا پاکستانی ڈرائیور کی حیثیت سےمقیم تھا۔

عبداللہ گلزار خان گزشتہ 12 سے جدہ میں مقیم تھا۔ اس کی بیوی اور والدین بھی اس کے ہمراہ جدہ میں ہی رہتے ہیں۔

(جاری ہے)