مردان میں بم دھماکہ2پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 5 جولائی 2016 12:02

مردان میں بم دھماکہ2پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد زخمی ہوگئے

مردان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔5 جولائی۔2016ء) مردان میں طورو چوک کے قریب دھماکے میں 11 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، دھماکے کے بعد چاروں طرف بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے دیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر لئے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

دھماکہ خیز مواد کی مقدار چھ سو گرام سے زائد تھی اور اسے ایک دکان کے سامنے رکھا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق مردان کے علاقے خواجہ گنج بازار میں دھماکے سے دوپولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق خواجہ گنج بازارمیں بارودی مواد ایک نالی میں رکھا گیا تھا ، جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔ دھماکے سے دوپولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :