ترکی میں آج عید الفطرانتہائی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

منگل 5 جولائی 2016 12:05

ترکی میں آج عید الفطرانتہائی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

ترکی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2016ء): ترکی کے تمام مسلمان آج عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ ترکی میں دنیا کے کئی دوسرے ممالک کی طرح اس سال بھی عید عرب ممالک سے پہلے منائی جا رہی ہے ۔ ترکی حکومت کی طرف سے اس سال عید الفطر پر 9چھٹیاں کی گئی ہیں۔ جو کہ 2جولائی سے شروع ہو ئیں ہیں۔ عید الفطر کی چھٹیاں سات جولائی کو ختم ہو جانی تھیں۔ لیکن ترکی کے وزیر اعظم نے 8جولائی کی بھی چھٹی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اسطرح ہفتے اور اتوار کی چھٹی ملاکر اس سال ترکی کی عوام 9روزہ تعطیلات سے لطف اٹھا رہے ہیں۔ترکی میں کسی بھی تہوار کو ”بیرم“ کہتے ہیں ۔ جبکہ عید الفطر کو رمضان المبار ک کی مناسبت سے ” رمضان بیرم “ اور ” سیکر بیرمی“ یعنی میٹھا تہوار کہا جاتا ہے۔رجب طیب اردگان کے آنے کے بعد اس کا باقاعدہ نام ” سیکر بیرمی “ ہی استعمال کیا جا رہا ہے۔ عید کے پر مسرت موقع پر لوگ ایک دوسرے کے گلے ملتے ہیں اور عید کی مبارک باد دیتے ہیں۔