رمضان المبارک میں امت مسلمہ پر دہشت گردی کی کاروائیاں

دہشت گردوں نے استنبول سے مدینہ منورہ تک300 سے زائد معصوم لوگوں‌ کی زندگیاں نگل لیں،گزشتہ روزدہشت گردوں‌ نے امت مسلمہ کے دل پر حملہ کردیا،جدہ،مدینہ منورہ اور قطیف میں دھماکوں کے نتیجہ میں عالم اسلام سوگ میں ڈوب گیا۔ میڈیا رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 جولائی 2016 15:10

رمضان المبارک میں امت مسلمہ پر دہشت گردی کی کاروائیاں

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05جولائی 2016ء) :رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں دہشت گردوں‌ نے چار اسلامی ملکوں میں‌ قیامت برپا کردی،دہشت گردوں نے استنبول سے مدینہ منورہ تک300 سے زائد معصوم لوگوں‌ کی زندگیاں نگل لیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دشمن نے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان المبارک میں چار اسلامی ممالک میں ایک تسلسل کے ساتھ حملے کیے۔

دہشتگردی کا پہلا واقعہ22جون 16رمضان المبارک کو استنبول کے ایئرپورٹ پر ہوا،جس میں47 افراد کی جان لے لی گئی۔

(جاری ہے)

ترکی کے سکیورٹی اداروں کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پر دہشتگردی کی کارروائی کا ماسٹر مائنڈ داعش کا چیچن کمانڈر تھا۔اسی طرح یکم جولائی25رمضان المبارک کو بنگلادیش میں دہشت گردی ہوئی ۔اس دہشت گرد حملے میں 22افراد مارے گئے۔اس کے بعد عراق میں بم دھماکے کیے گئے جن میں 200 سے زائد افراد کی جانیں نگل لی گئیں۔تاہم گزشتہ روزدہشت گردوں‌ نے امت مسلمہ کے دل پر حملہ کردیا۔سعودی عرب میں‌ جدہ،مدینہ منورہ اور قطیف میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے کیے۔جس سے پورا عالم اسلام سوگ میں ڈوب گیا۔دھماکوں‌ میں‌5 سکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :