عیدکا چاند نظرآگیا---اردوپوائنٹ کی جانب سے قارئین کو عیدمبارک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان بدھ کو عید الفطرمنائیں گے‘بھارت اور بنگلہ دیش میں چاند نظرنہ آسکا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 5 جولائی 2016 21:44

عیدکا چاند نظرآگیا---اردوپوائنٹ کی جانب سے قارئین کو عیدمبارک

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔5 جولائی۔2016ء)پاکستان اور سعودی عرب میں عید کا چاند نظرآگیا ہے-پاکستان ‘سعودی عرب‘متحدہ عرب امارات ‘امریکا ‘برطانیہ ‘کینیڈا سمیت تقریبا دنیا بھر میں فرزندان توحید بدھ کے روزعیدالفطرمنائیں گے-بھارت اور بنگلہ دیش میں چاند نظرنہیں آسکا لہذا بھارت اور بنگلہ دیش میں عیدالفطر7جولائی کو ہوگی-کئی دہائیوں کے بعد تقریبا دنیا بھر میں مسلمان ایک ہی دن عید منارہے ہیں-پیر کے روزسعودی عرب‘یمن ‘انڈونیشیا‘فلپائن سمیت مختلف ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوئے مگر چاند نظرنہ آسکا جس کے بعد سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں عید الفطربدھ کے روزمنانے کا اعلان کیا گیا-پاکستان میں آج ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف لاہور میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں منعقد ہوا -اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علماءاور محکمہ موسمیات کے ماہرین نے شرکت کی -کمیٹی کا اجلاس افطاری کے بعد ایوان اوقاف کی چھت پر منعقد ہوا-انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں دھاکہ افسوسناک ہے اور اجلاس کے شرکاءاس کی شدید مذمت کرتے ہیں انتہائی عبرتناک سزا کے مستحق ہیں امت مسلمہ کے ممالک سیکورٹی مسائل کا شکار ہیں-مسلمان حکمران ایسے عناصر کی سرکوبی کے لیے اقدامات کریں تاکہ ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں -انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فضاءسے گولے نہیں برسائے گئے بلکہ میدان عمل میں جاکر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا -انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان‘شکارپور‘ اوکاڑہ‘میرپورخاص ‘لاہور‘گوادر سے چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں لہذا متفقہ طور پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا جارہا ہے-انہوں نے قوم کو عید کی مبارکباد دی ا س موقع پر ملک اور قوم کی ترقی اور خوشخالی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی- مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری اوقاف نیئراقبال‘ڈائریکٹرجنرل طاہررضا بخاری ‘مولانا عبدالخبیرآزاد‘حافظ عبید اللہ‘مولانا محمد ظفراللہ ‘قاری حنیف جالندھری ‘مفتی رمضان سیالوی‘سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی-قبل ازیںاجلاس کے دوران نجی چینلز کے غیرذمہ درانہ رویئے پرمفتی منیب الرحمان نے شدیدبرہمی کا اظہار کیا-مفتی منیب الرحمان نے الیکٹرونک میڈیا کے کردار پر کڑی تنقید کی اور انہوں نے کہا کہ یہ20کروڑمسلمانوں کے روزہ اور عبادات کا مسلہ ہے کمیٹی کے اجلاس کے دوران انتہائی غیرذمہ درانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاند کی شہادتیں نظرآنے کے ٹیکرچلائے جارہے ہیں جوکہ انتہائی افسوسناک ہے-مفتی منیب الرحمان نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے فون کی تاریں نکال دیں -انہوں نے کہا کہ کون سے اوقاف کے ذرائع کے حوالے سے خبریں دی جارہی ہیں سیکرٹری اوقاف اور ڈائریکٹرجنرل مذہبی امور اوقاف یہاں ہمارے ساتھ بیٹھے ہیں چینلزکون سے اوقاف کے ذرائع کے حوالے سے خبریں چلارہا ہے-انہوں نے کہا کہ حتمی اعلان کرنا رویت ہلال کمیٹی کا کام ہے نہ کہ ٹیلی ویژن چینلوں کا-طویل اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نظرآنے کا اعلان کیا -انہوں نے مدینہ منورہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقع نے امت کے ہر فرد کے دل کو مجروح کیا ہے انہوں نے کہا کہ اجلاس کے شرکاءاس کی شدید مذمت کرتے ہیں انتہائی عبرتناک سزا کے مستحق ہیں امت مسلمہ کے ممالک سیکورٹی مسائل کا شکار ہیں-مسلمان حکمران ایسے عناصر کی سرکوبی کے لیے اقدامات کریں تاکہ ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں -انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فضاءسے گولے نہیں برسائے گئے بلکہ میدان عمل میں جاکر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا -انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان‘شکارپور‘ اوکاڑہ‘میرپورخاص ‘لاہور‘گوادر سے چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں لہذا متفقہ طور پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا جارہا ہے-پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں نمازعید کے اجتماعات منعقد ہونگے-لاہور میں عید کے بڑے اجتماعات بادشاہی مسجد‘مسجد درگاہ حضرت داتا علی ہجویریؒ ‘جامع مسجد منصورہ‘یونیورسٹی گراﺅنڈ‘قذافی سٹیڈیم ‘جامعہ نعیمیہ‘جامعہ اشرافیہ اور بحریہ ٹاﺅن مسجد میں ہونگے-اسی طرح لاہور سمیت ملک بھر کی جامع مساجد میں عیدالفطرکے اجتماعات منعقدہونگے-