ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا ئی جا ئے گی

منگل 5 جولائی 2016 21:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جولائی ۔2016ء) ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا ئی جا ئے گی سکھر اور ضلع بھر کے دیگر شہروں میں مساجد ، اما م با رگا ہوں ، عید گا ہوں اور کھلے مقا ما ت پر عید نما ز کے چھوٹے بڑے ایک سو دس اجتما عات ہو نگے جن کی سیکیو رٹی کے لیے سکھر پو لیس نے سیکیو رٹی پلا ن تشکیل دے دیا ہے ایس ایس پی سکھر کے پریس ترجمان فرحان سرور کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کی ہدایات پر عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے مطابق عید کے تینوں دن سکھر کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت عید گاہ ، امام بارگاہ ، تفریحی مقامات اور شاہراؤں پرپولیس اہلکار موبائلوں ، موٹرسائیکلوں پر5ڈی ایس پی ، این جی او، ایس ، 160پولیس کانسٹیبل 895 سیکورٹی کیلئے تعینات ہونگے جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے،اسپیشل برانچ اور رینجرز کی مدد بھی حاصل کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :