قائمقام صدر رضا ربانی کا سعودی سفیر سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال ،سعودی عرب میں ہونے والے بم دھماکوں پر اظہار افسوس

منگل 5 جولائی 2016 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جولائی ۔2016ء) قائمقام صدر میا ں رضا ربانی نے سعودی سفیر کو ٹیلیفون کیا اور ان سے سعودی عرب میں ہونے والے بم دھماکوں اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قائمقام صدر میا ں رضا ربانی نے سعودی سفیر کو ٹیلیفون کیا اور ان سے سعودی عرب میں ہونے والے بم دھماکوں اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا۔ سعودی مجلس شوریٰ کے سربراہ کے نام پیغام میں انہوں نے کہاکہ ہم سعودی بہن بھائیوں کے دکھ میں شریک ہیں۔سعودی مجلس شوریٰ،عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی ، دہشتگردی کی شدید مزمت کرتے ہیں۔