وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

muhammad ali محمد علی منگل 5 جولائی 2016 22:37

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے۔ ملک بھر میں عہد الفطر کل بروز بدھ 6 جولائی کو منائی جائے گی۔ اس حوالے سے اب وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ وزیراعظم نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عید کا روز خوشی اور تشکر کا دن ہے۔ عید الفطر پرملت اسلامیہ اور بالخصوص پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ضرب عضب میں مصروف جوان پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ پوری قوم ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم کسی بھی منفی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کیلیے کام کرتے رہیں گے۔ پاکستان کے دشمن باخبر ہیں کہ ہماری اصل قوت تہذیب اور ثقافت ہے۔ پاکستانی قوم مشکل کی ہرگھڑی میں متحد رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم سیاسی و مذہبی اختلافات سے بالاتر ہو سکتے ہیں۔ یقین ہے کہ عیدالفطر کا دن قومی وحدت کے دن کے طور پر منایا جائیگا۔