چاند رات پر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون نیٹ ورک اچانک جام ہو گئے

muhammad ali محمد علی منگل 5 جولائی 2016 23:42

چاند رات پر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون نیٹ ورک اچانک جام ہو گئے

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2016ء) چاند رات پر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون نیٹ ورک اچانک جام ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مین شوال کا چاند نظر آ گیا ہے۔ ملک میں عید الفطر بروز بدھ 6 جولائی کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوام کی جانب سے خوب جوش و خروش سے چاند رات منائی جا رہی ہے۔ تاہم اس موقع پر عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں اچانک موبائل فون سروس جام ہو گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو اپنوں سے رابطہ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :