میڈیا کے مطابق لندن میں ہوں، حقیقتاً لاہور میں ہوں اور لاہور میں ہی عید مناؤں گی: مریم نواز

muhammad ali محمد علی بدھ 6 جولائی 2016 00:02

میڈیا کے مطابق لندن میں ہوں، حقیقتاً لاہور میں ہوں اور لاہور میں ہی ..

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2016ء) مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ لاہور ہیں اور لاہور میں ہی عید منائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے قوم کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ میڈیا کے مطابق میں لندن روانہ ہو گئی ہوں اور وہاں عید مناوں گی۔ تاہم ان تمام خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ میں لاہور میں ہی ہوں اور لاہور میں ہی عید مناوں گی۔

متعلقہ عنوان :