نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے سے فلسطین کے ساتھ امن معاہدے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔امریکا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 جولائی 2016 16:27

نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے سے فلسطین کے ساتھ امن معاہدے کی ..

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔6جولائی۔2016ء) امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے سے فلسطین کے ساتھ امن معاہدے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا کو ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ اسرائیل مشرقی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں سیکڑوں نئی رہائشی یونٹس کی تعمیرات کا پہلے سے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرنے، یہودی آباد کاری میں توسیع اور نئی بستیوں کے قیام کا ایک منظم عمل لگ رہا ہے۔ جو بنیادی طور پر مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لئے نقصان دہ ہے۔

متعلقہ عنوان :