عدن میں فوجی بیس پر بارود سے لدی دو گاڑیوں کے ذریعے حملہ‘6افراد ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 جولائی 2016 16:27

عدن میں فوجی بیس پر بارود سے لدی دو گاڑیوں کے ذریعے حملہ‘6افراد ہلاک

صنعا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔6جولائی۔2016ء) یمن کے شہر عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع فوجی بیس پر بارود سے لدی دو گاڑیوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام اس کارروائی کا ذمہ دار انتہا پسند عناصر کو قرار دے رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دو حملہ آوروں نے بیس کے داخلی دروازے پر بارود سے لدی گاڑی کو دھماکے سے اڑایا، جس کے بعد دوسری گاڑی کو گیٹ سے اندر آنے کا موقع ملا اور وہ کیمپ کے اندر تک چلی آئی۔

(جاری ہے)

کیمپ کے آباد علاقے میں پہنچ کر حملہ آور نے گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا، جس سے 6فوجی ہلاک ہو گئے۔ادھر دوسری جانب علی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا کے جنگجووں نے تعز شہر کے مغرب میں 35 بریگیڈ پر شدید حملہ کیا۔عبداللہ صالح کے وفادار جنگجووں اور حوثی ملیشیا نے دارلحکومت صنعاءکی مشرقی سمت مارب شہر کے مضافات میں واقع زرعی کالونی پر چاند رات کو کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں سات بچے جاں بحق جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق دس دوسرے ملیشیاءکے جنگجووں کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :