شام میں عیدالفطرپر72گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 جولائی 2016 16:27

شام میں عیدالفطرپر72گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان

دمشق(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔6جولائی۔2016ء) شامی فوج نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں بدھکی دوپہر سے 72 گھنٹے کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

شام کے سرکاری میڈیا کی جانب سے شائع کردہ صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے ایک بیان کے مطابق بدھ 6 جولائی کو دوپہر ایک بجے (1000جی ایم ٹی) سے شامی عرب جمہوریہ کے تمام علاقوں میں جنگ بندی کا اطلاق ہوگا۔باغی گروپوں کی جانب سے شامی فوج کے اس اعلان پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔رمضان المبارک کے دوران شمالی شہر حلب میں شامی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری رہی تھی اور شامی فوج کے علاوہ روسی طیارے بھی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :