عید الفطر کے موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف میں مٹھائی کا تبادلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 جولائی 2016 17:34

عید الفطر کے موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف میں مٹھائی ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔7 جولائی۔2016ء) عید الفطر کے موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف میں مٹھائی کا تبادلہ۔بی ایس ایف نے رینجرز کو عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے مٹھائی پیش کی۔واہگہ بارڈر پر جوائنٹ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے پاکستان رینجرز پنجاب کو مٹھائی پیش کی گئی۔

پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے بھی بی ایس ایف کو مٹھائی دی گئی۔ مٹھائی کا تبادلہ واہگہ کے سیکٹر کمانڈرز کی سطح پر کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب رینجرز اور بی ایس ایف کے افسران و جوان بھی موجود تھے۔ بی ایس ایف کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر پاکستان رینجرز کو نیک خواہشات کے پیغام بھی پہنچائے گئے۔دوسری جانب ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی کا لاہور کے بارڈر ایریاز کا دورہ کیااور جوانوں کو عید کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

عید الفطر کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے بھرپور دن گزارا اور لاہور ، قصور کے بارڈر ایریاز کا دورہ کیا۔ بارڈر ایریاز پر تعینات پنجاب رینجرز کے جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ ڈی جی رینجرز نے جوانوں کو عید کی مبارکباد بھی دی اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز پنجاب کے جوان سرحدوں کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فارق برکی نے سی ایم ایچ لاہور میں مریضوں کی عیادت بھی کی اور انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :