ڈھاکا دہشتگرد انہ حملے: بھارت کے سیکورٹی اداروں کا عالمی شہرت یافتہ سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف تحقیقات پر غور
میاں محمد ندیم جمعرات 7 جولائی 2016 21:34
نئی دہلی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔7 جولائی۔2016ء) بھارت کے سیکورٹی اداروں نے ڈھاکا دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف تحقیقات پر غور کررہے ہیں‘بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی حکومت کے خلاف ڈاکٹرذاکرنائیک کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے-ڈاکٹرذاکرنائیک پوری دنیا میں اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں اور انہوں نے اسلامک ریسرچ فاﺅنڈیشن کے نام سے ایک ادارہ بھی قائم کررکھا ہے ان کا شمار بااثرین مذہبی سکالرزمیں ہوتا ہے جن کے پوری دنیا میں کروڑوں چاہنے والے موجود ہیں۔
بنگلادیشی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ 2 دہشتگرد ڈاکٹر ذاکرنائیک سے متاثر تھے، لیکن اسلامک ریسرچ اسکالر نے تمام الزامات مستردکرتے ہوئے کہا ہے داعش اسلام دشمنوں کی سازش ہے ،اسے اینٹی اسلامک اسٹیٹ کہا جائے۔(جاری ہے)
بھارت کے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو انتہاپسندی پھیلانے کے الزامات کا ایک بار پھر سامنا ہے۔ ان الزامات کو ہوا اس وقت ملی جب تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ڈھاکا حملے میں ملوث دہشتگرد روحان امتیاز اور نبراس السلام ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متاثر تھے۔
بنگلادیشی میڈیا نے یہ خبر بھی دی کہ وزیراعظم حسینہ واجد کی عوامی لیگ کے راہنما کے بیٹے روحان امتیاز نے انٹرنیٹ پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مبینہ ویڈیو شیئر کی جس میں انتہاپسندی کا پیغام تھا۔ بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سیکورٹی ادارے ڈاکٹر ذاکر نائیک پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کررہے ہیں۔ڈاکٹرذاکرنائیک پر ماضی میں بھی اس طرح کے الزامات عائد کیئے جاتے رہے ہیں مگر ان کے خلاف کوئی ثبوت آج تک پیش نہیں کیا جاسکا-بنگلادیشی میڈیا کی اس خبر کو لے کر بھارتی ٹی وی چینلز نے بھی سوالات اٹھائے لیکن ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات اور تقریریں توڑ مروڑ کر پیش کی گئیں۔داعش کو اینٹی اسلامک اسٹیٹ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ داعش درحقیقت مسلمانوں کے خلاف دشمنوں کی سازش ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں سعودی عرب میں ہیں اور 11 جولائی کو بھارت واپس جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وطن واپسی پر بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور دیگر ادارے ممکنہ طور پرڈاکٹر ذاکر نائیک سے پوچھ گچھ کرسکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.