Live Updates

اگر وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ وہ احتساب سے بالاترہیں تو ان کی غلط فہمی ہے،نوازشریف کے ساتھ میں بھی اپنے احتساب کے لیے تیار ہوں ، مجھے ڈر نہیں انہیں کیوں فکر ہے۔عمران خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 جولائی 2016 21:34

اگر وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ وہ احتساب سے بالاترہیں تو ان کی غلط فہمی ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔7 جولائی۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ وہ احتساب سے بالاترہیں تو ان کی غلط فہمی ہے،نوازشریف کے ساتھ میں بھی اپنے احتساب کے لیے تیار ہوں ، مجھے ڈر نہیں انہیں کیوں فکر ہے۔لاہور میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانامالیکس کے انکشافات میں واضح ہے کہ وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کی،پاناما لیکس کے انکشاف سے واضح ہے کہ وزیر اعظم کرپشن میں ملوث ہیں،ٹیکس چوری،کرپشن اور منی لانڈرنگ سے پیساباہر بھجوانے سے ملک کو نقصان ہورہا ہے،جب تک وزیراعظم کا احتساب نہیں ہوگا، یہ پلان نہیں رکے گا۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کو قتل کرنے والوں کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت سخت نوٹس لے گی ، مدارس کو بھی قومی دھارے میں لانا چاہیے،خیبرپختونخوا حکومت اپنے فیصلوں کا خود جواب دے گی،کے پی کے حکومت نے مجھ سے پوچھ کر مدرسے کو پیسے نہیں دیے،کے پی کے حکومت بتائے گی کہ انہوں نے پیسے کیوں دیے،413 میں سے صرف 4حلقے مانگے تھے،چاروں حلقوں میں دھاندلی ہوئی۔

(جاری ہے)

دریں اثناءپاکستان تحریک انصاف کا ایک اہم اجلاس ہو عمران کی زیرصدارت ہوا ا جس میں سیالکوٹ کے جلسے کے بعد احتجاجی تحریک کے خدوخال کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کو پاناما لیکس کی تحقیقات پر مجبور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے احتجاجی تحریک کے مختلف پہلووں پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔

عمران خان کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت وقت ضائع کرنے اور معاملات کو التوا میں ڈالنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ عوامی قوت کے ذریعے حکومت کو ہٹ دھرمی ترک کرنے پر مجبور کیا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کو غیر موثر کرکے حکومت نے پارلیمان کی توہین کی ہے۔ اجلاس میں جہانگیر ترین، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور شفقت محمود سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے ایک مہم شروع کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے احتساب تک پاناما لیکس کیخلاف مہم ختم نہیں ہوگی۔ اس مہم کے مختلف فیز ہونگے جس کا اعلان 20 جولائی کو کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری، کرپشن اور منی لانڈرنگ سے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔ ان تینوں جرائم میں پاکستان کا وزیراعظم ملوث ہے۔

وزیراعظم اپنا احتساب نہیں کرتا تو باقی چوروں کو کیسے پکڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا بھی باہر فلیٹ اور ایک کمپنی تھی۔ میں بھی نواز شریف کے ساتھ اپنا احتساب کروانے کو تیار ہوں۔ مجھے اپنے احتساب کا ڈر نہیں تو نواز حکومت کو کیوں ہے؟ انہیں ڈر اس لئے ہے کیونکہ انہوں نے چوری کی ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کے پی حکومت نے مدرسہ حقانیہ کو مجھ سے پوچھ کر پیسے نہیں دیے۔ اس بارے میں سوال بھی کے پی حکومت سے کیا جائے۔ کچھ مدرسوں کا سلیبس ٹھیک ہو باقی کو اپ گریڈ کیا جائے۔ پی ٹی آئی کی پالیسی ہے کہ مدرسے کے طلبہ کو مین سٹریم میں لایا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات