خیبر پختون خوا ہ میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
میاں محمد ندیم جمعرات 7 جولائی 2016 21:54
پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔7 جولائی۔2016ء) خیبر پختون خوا ہ میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک گورنر کے پی کے اورکورکمانڈر پشاور سے مشاورت کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اپیکس کمیٹی کا اجلاس آئندہ دوروزمیں طلب کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ شاہد شیرازی کے قاتلوں سمیت فساد میں ملوث عناصرکوقانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں عید کے دو دنوں میں تین افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ شاہد عباس شیرازی کے قتل کے بعد جمعرات کو مقامی سطح پر لوگوں نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مکمل فوجی آپریشن کیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.