امریکا میں عید الفطر کے موقع پر یادگاری ”عید“ڈاک ٹکٹ کا جراء

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 جولائی 2016 22:04

امریکا میں عید الفطر کے موقع پر یادگاری ”عید“ڈاک ٹکٹ کا جراء

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔7 جولائی۔2016ء) امریکا میں عید الفطر کے موقع پر یادگاری ”عید“ڈاک ٹکٹ کا جراءکیا گیا ہے -امریکی محکمہ ڈاک کا کہنا ہے کہ امریکا کے متنوع معاشرے کی عکاسی کے لیے محکمہ ڈاک نے مسلمانوں کے اہم مذہبی تہوار "عید" سے منسوب یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے۔اس ٹکٹ پر دلکش اسلامی فن خطاطی سے "عید مبارک" تحریر ہے اور اسے امریکی مسلمانوں نے ایک ایسے وقت جب اسلام مخالف بیانیے کے باعث معاشرے میں تناو پایا جاتا ہے، محکمہ ڈاک کی طرف سے ایک خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔

حال میں اس ٹکٹ کے اجرا کی تقریب ریاست مشی گن کے شہر ڈیئربورن کے اسلامک سنٹر میں ہوئی۔ڈیٹرائیٹ میں امریکی پوسٹل سروسز کے پوسٹ ماسٹر جنرل ڈیرن برے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پوسٹل سروسز ملک کے قدیم اداروں میں سے ایک ہے اور اس نے مختلف ٹکٹس کے اجرا سے امریکی معاشرے کے تنوع کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ صحیح معنوں میں عالمی ثقافت کا حامل ہے، جو کہ ہمیں مختلف ثقافتوں کے تانے بانے بننے کی اجازت دیتی ہے۔

اس ٹکٹ کے لیے خطاطی کا نمونہ ورجینیا سے تعلق رکھنے والے معروف خطاط محمد ذکریا نے تیار کیا ہے۔یہ ڈاک ٹکٹ ایک اونس یا اس سے کم کے خطوط کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔مسلمان سال میں دو مرتبہ عید مناتے ہیں جن میں رمضان کے اختتام پر عیدالفطر اور دوسری اسلامی سال کے آخری مہینے کی دس تاریخ کو عید الاضحیٰ ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :