سعودی عرب خود کش دھماکوں کی تحقیقات، 12 پاکستانی گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جولائی 2016 12:42

سعودی عرب خود کش دھماکوں کی تحقیقات، 12 پاکستانی گرفتار

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 جولائی 2016ء) : سعودی شہر قطیف اور مسجد نبوی کے قریب ہونے والے خود کش دھماکوں سے متعلق سعودی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی خود کش دھماکوں کی تحقیقات کے دوران گرفتاری کیے گئے مشتبہ افراد میں 12 پاکستانی بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ پانچ جولائی کو سعودی عرب کے تین شہروں میں خودکش حملے کیے گئے ۔ سب سے پہلا خود کش حملہ جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے باہر، دوسرا شیعہ اکثریتی علاقہ قطیف میں جبکہ تیسرا خود کش حملہ مدینہ میں مسجد نبوی کے قریب ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :