وزیراعظم نوازشریف کی کل لندن سے وطن واپسی متوقع

ڈاکٹرز نے سفر کرنے کی اجازت دے دی،وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آئیں گے،صحت کے لیے دعا کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، وزیراعظم نوازشریف

جمعہ 8 جولائی 2016 12:43

وزیراعظم نوازشریف کی کل لندن سے وطن واپسی متوقع

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) وزیراعظم نوازشریف کو ڈاکٹرز نے سفر کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعدآج ہفتہ کو انکی وطن واپسیمتوقعہے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو ڈاکٹرز نے ہوائی سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد وزیراعظم امکا ن ہے کہ کل وطن واپس آئیں گے۔ وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ و سلمان شہباز اور دیگر اہلخانہ بھی وطن واپسی پر وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل صدر ممنون حسین نے لندن میں موجود وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم وطنوں کے درمیان آنے کے لئے بیین ہوں، جیسے ہی ڈاکٹرز نے اجازت دی فوراًوطن واپس آجاوٴں گا۔صدر مملکت نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ صحت کامل عطا فرمائے تاکہ آپ ملک وقوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں۔وزیراعظم نواز شریف ان دنوں لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق آرام کررہے ہیں جب کہ انہوں نے لندن میں قیام کے دوران ہی بجٹ کی منظوری بھی دی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :