Live Updates

رمضان المبارک کی عبادتوں کا تحفہ عید الفطر کے روپ میں ملتا ہے‘ فلم سٹار میگھا

جمعہ 8 جولائی 2016 13:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) فلم سٹار میگھا نے کہا کہ رمضان المبارک کی عبادتوں کا تحفہ عید الفطر کے روپ میں ملتا ہے‘پاکستان میں عید الفطر کا اپنا علیحدہ ہی رنگ ہوتا ہے مگر غر باء کو اپنی خوشی میں شامل کیے بغیر عید نا مکمل ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا کہ ہم آج جو کچھ ہیں وہ اپنے پیارے وطن کی وجہ سے ہیں اور عید تینوں روز میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں نہ صرف اپنی فیملی کو بھر پور وقت دوں بلکہ اپنے قر یب غر یب اور مستحق لوگوں کی بھی جہاں تک ممکن ہوسکے مدد کر وں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بڑے لوگ اپنے خوشی کے موقعہ پر مستحق لوگوں کو نظر انداز کر دیں تو اس سے عید کو نامکمل ہی کہاں جاسکتا ہے ہمیں سب کو عید کی خوشیوں میں شر یک کر نا چاہیے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :