علی حیدرگیلانی نے تین سال بعد عید اپنے اہل خانہ کیساتھ منائی

پانچ عیدوں کے بعد اہلخانہ کے ساتھ عید منانے کی خوشی ہے‘علی حیدر گیلانی

جمعہ 8 جولائی 2016 16:37

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے حال ہی میں بازیاب ہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی نے پانچ عیدوں کے بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید منانے کی بہت خوشی ہے 5 عیدوں کے بعد بازیابی کے بعد آج میں اپنے گھر والوں کے ساتھ عید منارہا ہوں۔واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی کو2013 کے عام انتخابات کے دوران اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی رواں سال مئی میں 3 سال بعد بازیابی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :