خیبرپختونخواہ اور سندھ حکومتوں کی جانب سے ایدھی صاحب کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 جولائی 2016 01:21

خیبرپختونخواہ اور سندھ حکومتوں کی جانب سے ایدھی صاحب کی وفات پر 3 روزہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جولائی۔2016ء) خیبرپختونخواہ اور سندھ حکومتوں کی جانب سے ایدھی صاحب کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی 92 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایدھی صاحب کو کل بروز ہفتہ ایدھی ویلج کراچی میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے اب خیبرپختونخواہ اور سندھ حکومتوں کی جانب سے ایدھی صاحب کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔جبکہ ایدھی صاحب کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :