ایدھی صاحب کوایک سے زیادہ امراض لاحق تھے، گزشتہ 13 برس سے ایس آئی یو ٹی میں زیر علاج تھے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 جولائی 2016 01:33

ایدھی صاحب کوایک سے زیادہ امراض لاحق تھے، گزشتہ 13 برس سے ایس آئی یو ..

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جولائی۔2016ء) ایدھی صاحب کوایک سے زیادہ امراض لاحق تھے اور گزشتہ 13 برس سے ایس آئی یو ٹی میں زیر علاج تھے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی طویل علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں. ایدھی صاحب کوایک سے زیادہ امراض لاحق تھے۔

(جاری ہے)

ذیابیطس اوربلند فشارخون کی وجہ سےان کےگردے متاثر ہوئے تھے اور وہ کراچی کے مشہور ہسپتال ایس آئی یو ٹی میں گزشتہ 13 برس سے زیر علاج تھے۔ ایدھی صاحب گزشتہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے اور کچھ کھانے پہنے سے قاصر تھے۔ جمعہ کے روز ان کی طبیعت مزید ناساز ہو گئی اور ان کا سانس اکھڑ اکھڑ کر آنے لگا جس کے بعد وہ رات گئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ عنوان :