عبدالستار ایدھی کی وفات بڑا نقصان ہے، وہ ایک عظیم انسان تھے: بھارتی وزیرخارجہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 جولائی 2016 01:43

عبدالستار ایدھی کی وفات بڑا نقصان ہے، وہ ایک عظیم انسان تھے: بھارتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جولائی۔2016ء) بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی وفات بڑا نقصان ہے وہ ایک عظیم انسان تھے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے ایدھی صاحب کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی وفات بڑا نقصان ہے وہ ایک عظیم انسان تھے۔ عبدالستار ایدھی نے زندگی انسانیت کی خدمت کےلیےوقف کردی تھی۔ عبدالستار ایدھی کے انتقال پر افسوس ہے۔