ایدھی صاحب کو سب شیخ چلی کہا کرتے تھے۔ بلقیس ایدھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جولائی 2016 12:01

ایدھی صاحب کو سب شیخ چلی کہا کرتے تھے۔ بلقیس ایدھی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جولائی 2016ء) : معروف سماجی رہنما اور فخر پاکستان اب ہمارے درمیان نہیں رہے ۔ عبدالستار ایدھی کے بہت سے انٹرویوز اور ان پر بنی ہوئی دستاویزی فلموں نے دنیا بھر میں ان کے کام اور ان کی انسانیت کے لیے خدمت کے جذبات کو اُجاگر کیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران بلقیس ایدھی نے بتایا کہ ایدھی صاحب کی جیب میں پیسہ نہیں تھا لیکن ان کے خواب بڑے تھے اور اسی بنا پر لوگ انہیں شیخ چلی کہا کرتے تھے۔ بلقیس ایدھی نے بتایا کہ وہ پڑھے لکھے نہیں ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے پاس پیسہ بھی آتا گیا اور ان کے تمام خواب بھی پورے ہوتے گئے۔ یقیناً اللہ نے ان کا ساتھ دیا اور ہم اللہ کے نہایت شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :