چیئرمین آفاق احمد کا پاکستان کی پہچان عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

ایدھی صاحب ساری زندگی پاکستان اور عوام کیلئے جئے ،پاکستان پر قربان ہوگئے ‘آفاق احمد

ہفتہ 9 جولائی 2016 12:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جولائی ۔2016ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئرمین آفاق احمد نے معروف سماجی کارکن اور پاکستان کی پہچان عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کا انتقال ناصرف پاکستان کا نقصان ہے بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ لاکھوں بے سہارا لوگ آج یتیم ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آفاق احمد نے کہا کہ ایدھی صاحب ساری زندگی پاکستان اور عوام کیلئے جئے اور شدید بیماری کے باوجود بیرون ملک علاج سے انکار کرکے پاکستان پر قربان ہوگئے ،ان جیسی شخصیات صدیوں میں جنم لیتی ہیں اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایدھی صاحب کی مثال ملنا ناممکن ہے ۔بلقیس ایدھی ،فیصل ایدھی ،کبریٰ ایدھی اور رضوان ایدھی سمیت جملہ لواحقین اور انکے چاہنے والوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے چیئرمین آفاق احمد نے دعا کی کی اللہ سوگواران کو صبر جمیل اور ایدھی صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔(آمین )