عبد الستار ایدھی کے لیے کوئی بھی ایوارڈ ناکافی ہے۔ ملالہ یوسفزئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جولائی 2016 15:32

عبد الستار ایدھی کے لیے کوئی بھی ایوارڈ ناکافی ہے۔ ملالہ یوسفزئی

برمنگھم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جولائی 2016ء) :پاکستان کی کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عبد الستار ایدھی کے لیے کوئی بھی ایوارڈ ناکافی ہے ۔عبد الستار ایدھی نے بلا تفریق سب کی مدد کی اوریہی اسلام ہے۔ملالہ یوسفزئی نے مطالبہ کیا کہ ایدھی فاﺅنڈیشن کی ذمہ داری اب ریاست کو لینی چاہئیے ۔

(جاری ہے)

ملالہ نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں ایدھی صاحب کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ملالہ یوسفزئی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ عبد الستار ایدھی نے ہمیں انسانیت کا درس دیا۔ایک خاص مشن کو لیجانا مشکل ہوتا ہے ۔ میری ایدھی صاحب سے ٹیلی فون پر بات ہوئی جو قابل فخر ہے ۔عبد الستار ایدھی چاہنے والے پوری دنیا میں ہیں۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم ، غربت اور بنیادی وسائل کی فراہمی مسئلہ ہے۔اب ہمیں خود پاکستان کو بہتر بنانا ہو گا۔