حامد سعید کاظمی کو رھائی ، احتجاجی تحریک اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے لاکھوں کا اجتماع کل ہوگا

دس ہزار علماء و مشائخ شریک ہونگے ، تحریک چلانے کا اعلان بھی متوقع ہے ۔حامد سعید کاظمی کے مقدمہ میں انصاف کے تقاضے پور ے کئے جائیں۔ سابق وفاقی وزیر کے ترجمان خواجہ محمد ناصر رحمانی کی اے ٹی آئی کے وفد سے گفتگو

ہفتہ 9 جولائی 2016 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کے ترجمان خواجہ محمد ناصر رحمانی نے کہا ہے کہ حامد سعید کاظمی درخواست ضمانت کا فیصلہ محفوظ کرنا اور چند دن بعد سنانااور انصاف کے تقاضے پورے نہ ہونے سے عدالتی ناانصفافی کے مترادف ہے ۔ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی سزا غیر منصفانہ ہے ۔

ہائی کورٹ ضمانت منظور نہ کرنے کا کوئی معقول جواز پیش کرے ۔ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی پر کسی بھی سطح کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور یہ فیصلے میں واضح موجود ہے ۔6سالہ ٹرائل کے دوران کسی ایک گواہ نے انکے خلاف گواہی نہیں دی ۔حتی کہ انکی فیملی ممبران کے اکاونٹ میں کسی بھی قسم کی رقم کا لین دین ثابت نہیں ہوسکا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 18ماہ وہ ناجائز جیل کاٹ چکے ہیں ۔

دوران ضمانت وہ ہر پیشی پر حاضر ہوتے رہے ہیں ۔اس کے باوجود ہائی کورٹ جیسے معتبرادارے سے ضمانت منظور نہ ہونے قانون و انصاف کے حلقوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ٹی آئی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد میں ریحان قادری ،سید وقار علی ،اکرم رضوی ،عامر اسماعیل بھی شامل تھے ۔خواجہ ناصررحمانی نے کہاصاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی محب وطن ،ایمان دار،مذہبی وروحانی خانوادے کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔

ایسے میں وہ کون سی قوتیں ہیں جو انکو نت نئی سازشوں میں پھنسانے کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔حالانکہ سعودی حکومت نے اس دوران حج انتظامات کی بدنظمی پر معذرت بھی کی اور حجاج کی رقم بھی بھی واپس کی ۔جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ بدنظمی سعودی حکومت سے ہوئی ۔اس بات کا ریکارڈ بھی عدالت کے پاس موجود ہے کہ حجاج اکرام کی رقم کی واپس میں سب سے اہم کردار صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی پر قاتلانہ حملہ اور حج کرپشن کے الزامات لگانا ایک ہی ایجنڈے کی تکمیل ہے ۔اور ہر سطح کے مخالفین کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے ۔سیاسی اور مذہبی مخالفین کا گٹھ جوڑ اور کروڑوں روپے کی انسٹمینٹ کا مقابلہ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کیسے کر سکتے تھے ۔ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کے کیس میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا ۔

حامد سعید کاظمی عدالتی ناانصافی کا شکار ہیں۔ حامد سعید کاظمی کی ضمانت کی درخواست مستردہونا افسوسناک ہے۔حامد سعید کاظمی کے مقدمہ میں انصاف کے تقاضے پور ے کئے جائیں۔ حامد سعید کاظمی کو سزا سنانے کا کو ئی جواز نہیں ہے۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی غیر منصفانہ سزا کے خلاف پر امن احتجاجی تحریک اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے لاکھوں لوگوں کا اجتماع آج 10جولائی کو ملتان میں ہوگا۔ جس میں دس ہزار علماء و مشائخ شریک ہونگے اورحامد سعید کاظمی سے یکجہتی کا اظہار کریں گے ۔اورحا مد سعید کاظمی کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان بھی متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :