ایدھی صاحب کی وفات پر بھارت میں مقیم گیتا بھی رو دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 جولائی 2016 21:20

ایدھی صاحب کی وفات پر بھارت میں مقیم گیتا بھی رو دی

اندور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جولائی 2016ء) ایدھی صاحب کی وفات پر بھارت میں مقیم گیتا بھی رو دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات کی خبر بھارت میں موجود گیتا تک پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

گیتا کئی برس قبل غلطی سے بارڈر کراس کرکے پاکستان داخل ہو گئی تھی جس کے بعد اسے ایدھی صاحب نے اپنی کفالت میں لے لیا تھا۔ ایدھی صاحب کی وفات کی خبر سن کر گیتا آبدیدہ ہو گئی۔ بھارتی شہر اندور میں ایک این جی او میں موجود گیتا نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار اشاروں کی زبان میں کیا۔

متعلقہ عنوان :