نواب اسلم رئیسانی کا عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

ہفتہ 9 جولائی 2016 21:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء) بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نواب اسلم رئیسانی نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان ایک سماجی خدمت گار سے محروم ہو گیا ہے ان کی موت سے پیدا ہونیوالا خلا ء صدیوں میں پورا نہیں ہو سکتا عبدالستار ایدھی نے اپنی پوری زندگی دکھی انسانیت کیلئے وقف کر رکھی تھی اور دنیا بھر میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا تا تھا پاکستان سمیت دنیا بھر کے کونے کونے میں آنیوالی قدرتی آفات اور کسی بھی نا گہا نی آفت کی صورت میں سب سے پہلے عبدالستار ایدھی اپنی ٹیم کے ہمراہ مصیبت میں پھسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کیلئے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے نظر آتے تھے غریبوں، بے سہارا، یتیموں کو انہوں نے سہارا دیا اور معاشرے کے ستائے ہوئے دکھی لو گوں کے دکھوں پر مرہم رکھا اور اپنی زندگی سادگی کے ساتھ گزار کر دنیا کیلئے ایک نمونہ بن گئے آج انہوں نے دنیا بھر میں اچھے الفاط میں یاد کہا جارہا ہے اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق دے جنہوں نے ساری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کر تے ہوئے دنیا سے جاتے ہوئے اپنی آنکھیں عطیہ کر دیں ۔