ایدھی صاحب کی وفات کے بعد ان کی وصیت سے متاثر ہو کر 2 ہزار لوگوں نے اپنے اعضاء عطیہ کرنے کی وصیت کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 جولائی 2016 21:57

ایدھی صاحب کی وفات کے بعد ان کی وصیت سے متاثر ہو کر 2 ہزار لوگوں نے  اپنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جولائی 2016ء) ایدھی صاحب کی وفات کے بعد ان کی وصیت سے متاثر ہو کر 2 ہزار لوگوں نے اپنے اعضاء عطیہ کرنے کی وصیت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عبدالستار ایدھی صاحب وفات سے قبل اپنے اعضاء عطیہ کرنے کی وصیت کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

ایدھی صاحب کی اس وصیت سے متاثر ہو کر اب ملک بھر سے ہزاروں لوگوں نے اپنے اعضاء عطیہ کرنے کی وصیت کر دی ہے۔اب تک کل 2 ہزار لوگ اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ہرسال 1 لاکھ 50 ہزارافراد اعضاء ناکارہ ہونے سے انتقال کر جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :