یہ دن بھی دیکھنا تھے!

بہامس نے اپنے شہریوں کو امریکا کے غیرضروری سفرسے گریزکرنے کی ہدایات جاری کردیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 10 جولائی 2016 10:46

یہ دن بھی دیکھنا تھے!

ناسسو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جولائی۔2016ء)اپنے شہریوں کو دوسرے ملکوں کے سفر کے بارے میںخبردار کرنے والے امریکا کے بارے میں جنوبی امریکا کے ایک چھوٹے سے ملک بہامس نے اپنے شہریوں کو امریکا کے غیرضروری سفرسے گریزکرنے ہدایات جاری کردی ہیں -امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بہامس کی حکومت نے امریکا میں نسلی فسادات کے حالیہ واقعات کے پیش نظر امریکا کے غیرضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے-بہامس کی وزارت خارجہ نے یہ سفری ہدایات ایسے وقت میں جاری کی ہیں جب ملک کے یوم آزادی پر چھٹیوں کے باعث بہامس کے بہت سارے شہرسیر وتفریح کی غرض سے امریکا کا رخ کرتے ہیں-بہامس اپنا یوم آزادی11جولائی کو مناتا ہے-عام طور پر امریکا دنیا میں شہریوں کے لیے سب سے زیادہ سفری ہدایات جاری کرنے والا ملک سمجھا جاتا ہے-تاہم اپریل میں امریکا کے سب سے بڑے اتحادی برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے جاری کردہ سفری ہدایات میں انہیں امریکا کی دو ریاستوں شمالی کیرولائنا اور مسیسپی میں متنازعہ قانون سازی کے باعث ان ریاستوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی-