ایدھی کاپیغام انسانیت کی بلاامتیازخدمت ہے،صادق خان

ان کی بلا امتیاز خدمت اور ان کی زندگی ہم سب کے لیے قابل تقلید ہے۔

اتوار 10 جولائی 2016 12:44

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جولائی- 2016ء) لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ ہمیں ایدھی کی زندگی کا پیغام اور مقصد اپنانا چاہیے اور وہ پیغام یہ ہے کہ ہم انسانیت کی بلاامتیاز خدمت کریں۔

(جاری ہے)

جس طرح ایدھی نے مذہب اور رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر پاکستان کے غریب عوام کی خدمت کی اس طرح ہمیں بھی دنیا بھر میں بلا تفریق ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔صادق خان کا کہنا تھا کہ انہیں معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی موت سے انتہائی دکھ پہنچا ہے کیونکہ ایدھی کی زندگی ہم سب کے لیے قابل تقلید ہے…