ملک میں آمر یت کا کوئی خطر ہ نہیں ،جمہو ریت چلتی رہیگی ‘ سیاسی نہیں فوجی حکومتوں میں پاکستان نے ترقی کی ہے ‘

پانامہ لیکس پر الیکشن کمیشن ایکشن لے سکتا ہے مگر وہ خود نامکمل ہے ‘تحر یک انصاف پانامہ لیکس پر پیپلزپارٹی کاسہارا لیا تو مستقبل میں ان کو نقصان ہوگا‘ پر ویز مشرف جب تک سیاست میں نہیں آئے اس وقت تک انکی حکومت بہت اچھی رہی ہے،معروف ماہر قانون سینیٹر ایس ایم ظفر کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 10 جولائی 2016 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10جولائی۔2016ء) معروف ماہر قانون سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ ملک میں آمر یت کا کوئی خطر ہ نہیں جمہو ریت چلتی رہیگی ‘سیاسی نہیں فوجی حکومتوں میں پاکستان نے ترقی کی ہے ‘پانامہ لیکس پر الیکشن کمیشن ایکشن لے سکتا ہے مگر وہ خود نامکمل ہے ‘تحر یک انصاف پانامہ لیکس پر پیپلزپارٹی کاسہارا لیا تو مستقبل میں انکو نقصان ہوگا۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہا کہ پر ویز مشرف جب تک سیاست میں نہیں آئے اس وقت تک انکی حکومت بہت اچھی رہی ہے مگر سیاست میں آنے کے بعد معاملات خراب ہوئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے دور حکومتوں کے دوران سر مایہ داراور بڑے لوگوں کو فائد اہوا ہے عام آدمی کے مسائل اور کر پشن جیسے معاملات مزید خراب ہوئے ہیں مگر فوجی حکومتوں سے ملک میں ترقی آئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ضروری ہے اور موجودہ حالات میں مجھے آمر یت کا کوئی خطر ہ نظر نہیں ا ٓرہا بلکہ ملک میں جمہو ریت چلتی رہیگی اور جمہو ریت ہی ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی لوگوں کی پانامہ میں دولت سامنے آنے پر افسوس ہوا ہے اس معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ کر پشن کر نیوالے قوم کے سامنے بے نقاب ہو سکے اور پانامہ لیکس پر الیکشن کمیشن ایکشن لے سکتا ہے مگر وہ خود نامکمل ہے الیکشن کمیشن کو جلد مکمل ہو نا چاہیے ۔