وزیراعظم کا بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم اور حریت رہنماؤں کی مسلسل نظر بندی پر سخت تشویش کا اظہار

بھارتی حکومت سے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ذمہ داریاں پوری اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے وعدے پورے کرے ، بھارتی فوج کے ہاتھوں برھان وانی اور دیگر کشمیریوں کی بھارت اور حریت رہنماؤں کی مسلسل نظر بندی تشویشناک ہے ، نوازشریف کا مقبوضہ کشمیر میں تازہ انسانی صورتحال پر ردعمل کا اظہار

اتوار 10 جولائی 2016 22:46

وزیراعظم کا بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم اور حریت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10جولائی۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں پرتازہ مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ذمہ داریاں پوری اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے وعدے پورے کرے ، بھارتی فوج کے ہاتھوں برھان وانی اور دیگر کشمیریوں کی بھارت اور حریت رہنماؤں کی مسلسل نظر بندی تشویشناک ہے ۔

اتوار کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے تازہ مظالم پر اپنے ردعمل میں نوازشریف نے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری رہنما برھان وانی اور دیگر کئی کشمیریوں کی شہادت پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ برہان وانی کی شہادت پر مظاہرہ کرنے والے شہریوں پر بھارتی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کی جانب سے طاقت کا اندھا اور غیر قانونی استعمال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ایسے ظالمانہ اقدامات بہارر کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خودارادیت حاصل کرنے کے مطالبے دے ہٹا نہیں سکتے کیونکہ یہ ان کا حق ہے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے مقبوضہ کشمیر مین حریت رہنماؤں کی مسلسل نظر بندی پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت اپنے وعدے پورے کرے ۔