خیبر پختونخوا حکومت کا ایدھی فانڈیشن کو مفت اراضی فراہم کرنے کا اعلان

اتوار 10 جولائی 2016 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10جولائی۔2016ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایدھی فانڈیشن کے لئے مفت زمین فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔اتوار کو وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک، اسپیکر اسد قیصر اور صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ ایدھی ولیج کراچی پہنچے اورعبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی ہمارے ملک کے بہت بڑے ہیرو تھے، انھوں نے جن مشکل حالات میں زندگی گزاری اس پر پوری قوم انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہے، ان جیسا انسان دنیا میں کبھی پیدا نہیں ہوسکتا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی خدائی خدمت گار تھے اور ہم بھی ان کے اس مشن میں اپنا حصہ ملانا چاہتے ہیں، مرحوم کے لئے جو ہو سکا وہ کریں گے، ایدھی فانڈیشن کو اپنے مراکز کھولنے کے لئے صوبے میں جہاں بھی جگہ چاہیئے ہوگی انہیں مفت اراضی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :