آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اپنے بیٹے علی حیدر گیلانی کے ہمراہ ملاقات

پیر 11 جولائی 2016 13:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیٹے علی حیدر گیلانی کے ہمراہ ملاقات کی اور علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے سلسلے میں آرمی چیف کی طرف سے ذاتی دلچسپی لینے اور بازیابی کے لئے کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اپنے ایک بیان میں علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ ان کی والد کے ہمراہ چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور میں نے ان سے کہا ہے کہ آپ ہی وہ شخصیت ہیں جس سے طالبان خوفزدہ اور پریشان ہوتے ہیں اور آپ کی کوششوں کے نتیجے میں ملک میں امن بحال ہورہا ہے۔